اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وِد ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر حکومت اور بزنس کمیونٹی کے نمائندوں میں عمومی اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ این اے 122کے کل ہونیوالے ضمنی الیکشن کی وجہ سے اعلان آئندہ بدھ کو حکومت اور تاجروں کے دونوں دھڑوں کی مشترکہ ملاقات میں ہو گا۔ ان مذاکرات میں جن کا اختتام رات گیارہ بجے ہوا‘ کی اندرونی کہانی مذاکرات کے شرکاء کی زبانی معلوم ہوئی ہے۔جنگ رپورٹر حنیف خالد کے مطابق وِدہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.6فیصد سے کم کر دی جائیگی۔ بزنس کمیونٹی کے نمائندوں نے 31دسمبر تک سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کرنے کا مطالبہ کیا اور وِدہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.6سے کم کرکے 0.1فیصد کرنے کا تقاضا کیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بزنس کمیونٹی کے نمائندوں سے کہا کہ جمعرات کو آپ لوگوں نے 0.2فیصد وِدہولڈنگ ٹیکس کرنے کا خود مطالبہ کیا تھا‘ وزیر خزانہ نے کہا کہ بدھ کو مذاکرات کا حتمی راﺅنڈ کر لیتے ہیں۔ بزنس کمیونٹی نے انکم ٹیکس گوشوارے کو آسان‘ سادہ اور عام فہم بنانے کا تقاضا کیا جس سے حکومت نے اتفاق کیا۔ اسکے علاوہ حکومت نے تاجر برادری کو سہولیات دینے کا مطالبہ بھی قبول کر لیا ہے۔ بزنس کمیونٹی کے مطالبے پر بدھ کو تینوں تشکیل شدہ انکم ٹیکس کمیٹی‘ سیلز ٹیکس کمیٹی اور میڈیا کمیٹی کیلئے تاجروں کے دونوں دھڑے دو دو نمائندوں کے نام ایف بی آر اور وزیر خزانہ کو دینگے۔ شرکاءکے مطابق وفاقی حکومت وِدہولڈنگ ٹیکس کو مکمل طور پر ختم نہیں کریگی‘ البتہ اسکی شرح 0.6فیصد سے کم کرکے 0.1فیصد کر دیگی۔ تاجر نمائندوں نے بھی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اتفاق کیا البتہ ایک تاجر رہنما کے تقاضے پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار‘ وزیراعظم کے مشیر برائے ریونیو ہارون اختر‘ چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ اور ا±نکی ٹیم اس بات پر رضامند ہو گئی کہ انکم ٹیکس کمیٹی‘ سیلز ٹیکس کمیٹی‘ میڈیا کمیٹی اتفاق رائے سے جو سفارشات دیگی اسکے مطابق بزنس کمیونٹی کو ایف بی آر سہولیات فراہم کریگا اور ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کیلئے فارم کو عام فہم‘ سادہ اور آسان بنائے گا۔ مذاکرات کے شرکاء نے بتایا کہ جو معاملات جمعہ کو رات گئے طے پا گئے ہیں ا±ن کا اعلان بدھ کو حکومت اور تاجروں کے دونوں گروپوں کی منظوری سے ہوگا۔ اسکے علاوہ سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے بارے میں بزنس کمیونٹی کی ملک و قوم کے بہترین مفاد میںدی گئی تجاویز کئے گئے تقاضوں کے عین مطابق ایف بی ا?ر ضروری سرکلر جاری کریگا۔ 100دنوں سے جاری بحران کا حل 8اور 9اکتوبر کے 21گھنٹے کے تفصیلی مذاکرات میں تلاش کر لیا گیا۔ اِن مذاکرات کی کامیابی کا سہرا ملک بھر کے دیانتدار‘ محب وطن تاجروں کے نمائندوں‘ ایف بی آر کی مذاکراتی ٹیم کے سر باندھا جاسکتا ہے جس کی قیادت وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے ریونیو ہارون اختر نے کی، ان مذاکرات کا آغاز وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ سنیٹر اسحاق ڈار نے جمعرات کی دوپہر پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں کرایا اور مذاکرات کا اختتام وفاقی وزیر خزانہ سنیٹر اسحاق ڈار اور ا±نکی ٹیم کی دانشمندانہ حکمت عملی کے ساتھ جمعہ کو 12گھنٹے طویل مذاکرات کے نتیجے میں ہوا۔ ان مذاکرات کی کامیابی سے نہ کسی کی فتح ہوئی ہے نہ کسی کی شکست ہوئی ہے‘ حق و سچ قانون و ائین کی بلاشبہ فتح مبین ہوئی ہے۔ جمعہ کو حکومت کے ساتھ بزنس کمیونٹی کے نمائندوں کے مذاکرات قبل از نماز جمعہ شروع ہوئے‘ پھر نماز جمعہ کے بعد ا±ن کا دوبارہ آغاز ہوا اور سات بجے شام تک جاری رہے۔ نماز مغرب کے فوری بعد وفاقی وزیر خزانہ‘ ریونیو‘ اقتصادی امور‘ شماریات‘ نجکاری سنیٹر اسحاق ڈار ایف بی آر ہیڈکوارٹرز کے کانفرنس روم میں پہنچے۔ وہ وزیراعظم کے مشیر برائے ریونیو ہارون اختر‘ چیئرمین ایف بی ا?ر طارق باجوہ‘ سینئر ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی شاہد حسین اسد‘ ممبر آپریشنز اشرف خان کے ساتھ تاجر نمائندوں سے رات گئے تک مذاکرات میں شامل رہے اور ”کچھ لو اور کچھ دو“ کے اصولوں کو اپنا کر ایف بی آر اور بزنس کمیونٹی کے مابین وِدہولڈنگ ٹیکس کا تنازع مفاہمت کے ساتھ حل کر لیاگیا۔
ود ہولڈنگ ٹیکس واپس نہیں ہو گا، شرح 0.1فیصد تک کم کر دی جائیگی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے پاک افواج کے افسر عامر رضا کون ہیں؟
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
-
20 سال پرانی گاڑی کے مالکان ہوشیار! نئی پالیسی سامنے آگئی
-
ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
-
الزاری جوزف کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار، سیمی کا اظہار برہمی
-
پاکستان میں سریا کی قیمت، فی کلو تازہ ریٹس جاری ہوگئے
-
راولپنڈی،14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی اور سفاکانہ جنسی تشدد کرنے والا درندہ گرفتار
-
ایف بی آر کا سسٹم عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان
-
بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے اپنے استعفے میں کیا لکھا؟تفصیلات سامنے آ گئیں
-
یو اے ای کا ویزا آن آرائیول، مخصوص ممالک کے شہریوں کے لیے نئی شرائط جاری
-
وفاقی حکومت نے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لئے نیشنل امیگریشن پالیسی 2026 جاری کر دی
-
پاکستان کی بڑی سائنسی کامیابی، زمینی شورِ آب میں پہلی بار لیتھیم کی موجودگی کی تصدیق
-
سونے اورچاندی کی قیمتوں میں کمی
-
گھر میں گھس کر 18سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی



















































