منگل‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2026 

خیبر پختونخوا اسمبلی نے تین قراردادوں کی منظوری دیدی

datetime 10  اکتوبر‬‮  2015 |

پشاور(نیوزڈیسک) خیبر پختونخوا اسمبلی نے تین قراردادوں کی منظوری دیدی،قرار داد کے ذریعے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے قرار داد تحریک انصاف کے شوکت یوسفزئی نے پیش کی جس میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کے زر مبادلہ کے حصول میں اہم کردار ادا کررہے ہیں انہیں ووٹ کا حق نہ دینا نا انصافی ہے اس لئے وفاق فوری طور پر بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے صوبائی اسمبلی میں ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر اورنگزیب نلہوٹہ کی ایک قرار داد کو بھی منظور کیا گیا جس میں وزیراعظم نواز شریف کو اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو احسن طریقے سے اجاگر کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا شوکت یوسفزئی نے اس قرار داد کی مخالفت میں ووٹ دیا صوبائی اسمبلی میں شوکت یوسفزئی کی ایک اور قرار داد بھی متفقہ طور پر منظوری کی گئی جس میں وفاق سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے ایئر پورٹ پر مناسب رویہ رکھا جائے اور ایئر پورٹ پر انہیں بلا وجہ تنگ کرنے کی بجائے انہیں سہولیات فراہم کی جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…