منگل‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2026 

عمران خان کااصل مسئلہ وزیراعظم نہ بن پاناہے ،ایازصادق

datetime 10  اکتوبر‬‮  2015 |

لاہو(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے این اے 122سے امیدوارسردارایازصادق کی پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کواہم پیشکش۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور این اے 122 سے ضمنی الیکشن کے امیدوار سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے این اے 122 سے مسلسل شکست کھائی اور عمران خان لکھ لیں انہیں اس بار بھی شکست ہوگی۔لاہور میں (ن) لیگ کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان کا مسئلہ وزیراعظم نہ بن پانا ہے، پاکستان کے عوام اب عمران خان کے جھوٹے جھانسوں میں نہیں آئیں گے کیونکہ ان کا دہرا معیار سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی کوششوں سے ملک میں امن آرہا ہے جب کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 45 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری آرہی ہے اور اس سے قبل کبھی اتنا پیسہ اکھٹا نہیں لگا، یہ سرمایہ کاری چین کا پاکستان کی حکومت پر اعتماد ہے اور اس سرماریہ کاری کے پیسے سے کوئلے اور ایل ین جی سے بجلی بننے کے کارخانے اور موٹرویز بنیں گے۔ایاز صادق کا کہنا تھا کہ یہ پہلی حکومت ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کا اعلان کیا، آپریشن سے کراچی کے حالت بھی سب کے سامنے ہے جس میں بہتری آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جو اسمبلیوں کو جعلی کہتے تھے انہوں نے پارلیمینٹ پر یلغار کی اور اس کا تقدس پامال کیا لیکن آج وہ ہی ووٹ مانگ رہے ہیں، اب بتائیں وہ کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں، پاکستان کی عوام جانتی ہے اب ایسی باتیں نہیں چل سکتی ہیں۔ایاز صادق نے کہا کہ جس امیدوار کو خود عمران خان اور جسٹس وجیہ نے 2013 میں مسترد کردیا تھا آج کس مجبوری کے تحت این اے 122 میں مسلط کرنے کے لیے ان کو ٹکٹ دیا گیا ہے جب کہ تحریک انصاف نے این اے122 میں مسلسل شکست کھائی ہے اور عمران خان اب بھی لکھ لیں اس بار بھی انہیں شکست ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پیسے سے الیکشن جیتا جاتا تو علیم خان کا کبھی الیکشن نہیں ہارتے، لاہورکے عوام نہ کبھی بکتے ہیں اور نہ کبھی جھکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…