کراچی (نیوزڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز و پولیس کی جانب سے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے مصدقہ اطلاعات پر گلشن معمار، منگھوپیر، نصرت بھٹو کالونی، گلبہار، یوسف گوٹھ ، چشتی نگر سمیت متعدد علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد کو گرفتارکیا گیا، حراست میں لیے جانے والے ملزمان کراچی میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ترجمان رینجرز کے مطابق گلشن معمار سے گرفتار ہونے والا ملزم معیز ٹارگٹ کلنگ کی 57 وارداتوں سمیت 2 رینجرز اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث ہے اور اس کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ رینجرز نے لیاقت آباد میں چھاپہ مار کر 5 افراد کو حراست میں لیا جن کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں ،کالعدم تنظیم کے کارکنان سمیت متعدد مشتبہ افراد گرفتار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
-
شہری یہ انجیکشن ہرگز نہ لگوائیں! الرٹ جاری
-
پاکستانیوں کے لیے بغیر جاب آفر جرمنی جانے کا سنہری موقع
-
پاکستانی پولٹری فارمز ’سپر بگز‘ کا گڑھ بننے لگے، برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف
-
مفتی طارق مسعود کے بیان پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
-
قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئےاہم خبر آگئی
-
پرائیویٹ حج سکیم2027ءمیں درخواستیں دینے والے عازمین کے لئے خوشخبری
-
آئی فون 18 پرو اور پرو میکس متعارف ، قیمت میں بڑا اضافہ
-
صحت کارڈ: سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری آ گئی!
-
فون کو الٹا رکھنا بہتر یا سیدھا؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتادیں
-
سکولوں کےحوالے سے ایک اوراہم فیصلہ
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا
-
سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد ایران کو پاکستان کا دوٹوک پیغام



















































