پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پی آئی اے انتظامیہ اورپالپامیں معاہدہ طے پاگیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ(نیوزڈیسک)سینیٹرطلحہ محمود کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں چئیر مین پی آئی اے ناصر جعفر اور وزیراعظم کے مشیر برائے شہری ہوا بازی شجاعت عظیم سمیت پی آئی اے کا کوئی بھی افسر شریک نہیں ہوا- اس موقع پراراکین کمیٹی اور پالپا حکام نے پی آئی اے چئیرمین کی عدم موجودگی پرشدید تحفظات کااظہارکرتے ہوئے اجلاس سے واک آوٹ کیا، چئیرمین کمیٹی نے بھی پی آئی اے کی جانب سے مسئلے کے حل میں غیرسنجیدگی کا نوٹس لیا، مذاکرات کے بعد سول ایوی ایشن حکام اور پالپا کے درمیان دس نکاتی معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت پالپا حکام نے انٹرنیشنل ایوی ایشن کو بھیجی گئی ای میل پر معزرت کی اوراپنی ای میل واپس لے لیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کمیٹی نے فریقین کے تعاون کی تعریف کی،انہوں نے چئیرمین پی آئی اے کی عدم موجودگی کا سخت نوٹس لیا اور کہا کہ معاہدے کو کسی کے خلاف استعمال کرنے پر پارلیمانی کمیٹی نوٹس لے گی-اس موقع پر پالپا کے صدر عامرہاشمی نے کہا کہ معاہدہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا، جبکہ سینیٹر کلثوم پروین کا کہنا تھا کہ تمام فریقین اور اراکین کمیٹی کی کوششوں کے باعث معاہدہ کامیاب ہوا۔اجلاس میں چئیرمین کمیٹی نے ہدایت کی کہ دو برطرف پائلٹوں کی اپیل پر پندرہ روز میں فیصلہ کیا جائے،اور سہیل بلوچ کے اظہار وجوہ کے نوٹس پر ایک ہفتے میں کمیٹی میں رپورٹ پیش کی جائے-



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…