کراچی(این این آئی) ایران پر ممکنہ اسرائیلی حملے کے خدشے کے پیش نظر پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی)کو پاکستانی فضائی حدود سے متعلق اہم ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ اے ٹی سی کو خاص طور پر ہدایت دی گئی ہے کہ پاکستانی فضائی حدود کی کڑی نگرانی کی جائے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی ممکنہ حملے کے پیش نظر اے ٹی سی کو کہا گیا ہے کہ ایران اور مغربی سمت سے پاکستان آنے والی پروازوں سمیت ہر چیز پر گہری نظر رکھی جائے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان ائیرلائنز (پی آئی اے)نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد اپنی تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا تھا۔