جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

لاہور کے حلقے این اے 122 کا الیکشن پول سامنے آ گیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور کے حلقے این اے ایک سو بائیس کا الیکشن پول سامنے آگیا ،دو آزاد کمپنیوں کے سروے میں رائے عامہ کے جائزے کے مطابق نون لیگ کے ایاز صادق تحریک انصاف کے علیم خان کے مقابلے میں آگے، حلقے میں پی ٹی آئی کی مقبولیت میں بھی کچھ اضافہ ہوا۔این اے ایک سو پچیس لاہور اور لودھراں کے حلقے این اے 154 میں بھی نون لیگ کو تحریک انصاف پر برتری حاصل ہے۔این اے 122 لاہور 5، این اے 125 لاہو ر آٹھ اور این اے 154 لودھراں ایک کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف،پاکستان مسلم لیگ نواز کو ٹف ٹائم دے گی۔سروے رپورٹس مسلم لیگ نواز کی جیت کا اشارہ دے رہی ہیں ، جس کااندازہ گیلپ پاکستان اور پلس کنسلٹنٹ کے سروے دیکھ کرلگایا جاسکتا ہے جو ستمبر اور اکتوبر 2015 میں کرائے گئے اور اس میں ہر حلقے کے تقریباً 800 افراد نے حصہ لیا۔تینوں حلقوں کے عوام سے یہ پوچھا گیا کہ آپ اپنے حلقے کے ضمنی انتخاب میں کس جماعت کو ووٹ دیں گے؟این اے122 کے حلقے میں کرائے گئے گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے میں 46 فیصد افراد نے پی ایم ایل نواز اور 37 فیصد افراد نے پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا کہا۔ ستمبر 2015 میں گیلپ پاکستان کے سروے میں 51 فیصد افراد نے پاکستان مسلم لیگ نواز اور 36 فیصد نے پاکستا ن تحریک انصا ف کو ووٹ دینے کا کہا تھا۔پلس کنسلٹنٹ کی بات کی جائے تو حالیہ سروے میں 52 فیصد افراد نے پاکستان مسلم لیگ نواز اور42فیصد نے پاکستا ن تحریک انصاف کو ووٹ دینے کا کہا۔ ستمبر 2015 کے سروے میں 57 فیصد افراد نے پاکستان مسلم لیگ نواز اور36فیصد نے پاکستا ن تحریک انصا ف کو ووٹ دینے کا کہا تھا۔یعنی دونوں سروے میں پاکستان تحریک انصاف ووٹرز کا دل جیتنے میں کامیاب ضرور ہوئی مگر اب بھی پاکستان مسلم لیگ کو اس پر برتری حاصل ہے۔ این اے 125 لاہو ر آٹھ کی بات کی جائے تو گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے میں پاکستان مسلم لیگ نواز کو 58 فیصدافراد ، جبکہ پی ٹی آئی کو 29 فیصد افراد نے ووٹ دینے کا کہا۔ یہی صورتحال پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں بھی دیکھی گئی جہاں مسلم لیگ نواز کو ووٹ دینے کا کہنے والوں کی شرح 58 فیصد اور پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا کہنے والوں کی شرح 34فیصد ہے ۔یعنی گزشتہ سروے کے مقابلے میں اس حلقے سے پاکستان مسلم لیگ نواز کو ووٹ دینے کا کہنے والوں کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا۔ این اے 154 لودھراں ایک کی بات کی جائے تو اس حلقے میں ضمنی انتخاب ہونے کی صورت میں گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے کے مطابق پی ایم ایل ن کو 50 فیصد، جبکہ پی ٹی آئی کو 28 فیصد افراد ووٹ دینا چاہتے ہیں جبکہ پلس کنسلٹنٹ کے مطابق اس حلقے میں مسلم لیگ نواز کو ووٹ دینے کا کہنے والوں کی شرح اب 53 فیصد اور پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا کہنے والوں کی شرح 38 فیصد ہے ۔ یعنی اس حلقےمیں بھی پاکستان مسلم لیگ نواز کو ووٹ دینے کا کہنے والے افراد کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…