جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

رات کو ملنے کے لیے بلایا جاتا ہے، بولڈ اداکارہ کا انکشاف

datetime 2  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)ترپتی ڈمری اور راج کمار راؤ کی فلم ’’وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو‘ ‘‘جلد ہی ریلیزہونے جارہی ہے۔ فلم کی کہانی 90 کی دہائی کے متوسط گھرانے کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس فلم سے ایک ایسی اداکارہ اسکرین پر واپسی کرنے جا رہی ہے،جنہوں نے کسی زمانے میں بالی ووڈ انڈسٹری میں تہلکہ مچادیاتھا۔ان کا گانوں میں ہونا ہی اس کے ہٹ ہونے کی ضمانت سمجھا جاتا تھا۔

اداکارہ نے اس زمانے کے کئی بڑے اسٹارز کے ساتھ کام کیا تھا، جس میں سنجے دت، انیل کپور، نانا پاٹیکر شامل ہیں۔ملکا شیراوت بالی ووڈ کی دنیا میں اپنے بولڈ کرداروں کے لیے مشہور تھیں۔ انہوں نے اسکرین پر یکے بعد دیگرے بولڈ سین دے کر انڈسٹری میں اپنے لیے ایک منفرد مقام بنایا تھا۔ 2004 میں انکی اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ ایک اور بولڈ فلم ریلیز ہوئی تھی۔

فلم کا نام تھا ’مرڈر‘۔ اس فلم میں ملکا شیراوت اور عمران ہاشمی کی کیمسٹری نے فلمی اسکرین پردھوم مچادی تھی۔اپنے کیریئر کے عروج پر ملکہ شیراوت اچانک اسکرین سے غائب ہوگئیں اور کافی عرصے سے اسکرین سے دور رہنے کے بعد اب وہ راج کمار راؤ اور ترپتی ڈمری کی فلم ’وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو‘ کے ساتھ اسکرین پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔فلم کی ریلیز سے پہلے ادا کارہ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ انڈسٹری میں ان کے ساتھ ہونے والے سلوک پر بات کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ کس طرح بالی ووڈ کے ’بڑے ہیرو‘ ان کے ساتھ بدتمیزی کرتے تھے۔

وائرل ویڈیو میں اداکارہ یہ کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ فلمی ہیرو مجھے رات کو ملنیکی آفر کرتے تھے جب میں ان سے اس کی وجہ پوچھتی تو ان کا جواب ہوتا تھا کہ جب آپ اسکرین پر ایسے بولڈ کردار کر سکتی ہیں تو رات کو ملنے میں کیا حرج ہے۔ملکا شیراوت کے مطابق ان اداکاروں کی آفرز سے انکار پر انہیں بہت بڑا نقصان اٹھانا پڑا۔ انہیں بالی ووڈ پر کام ملنا بند ہو گیا۔اور انہیں بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنی پڑی، جہاں سے انہوں نے ہالی ووڈ فلموں کا رخ کیا اور اب تک کئی بین الاقوامی پراجیکٹس میں کام کر چکی ہیں۔بولڈ اداکارہ ایک بار پھر بالی ووڈ پرراج کرنے کے لیے تیارہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…