منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

حاملہ ہونا بیغیرتی نہیں’، حبا بخاری کی حمایت میں میرا سیٹھی سامنے آگئیں

datetime 2  اکتوبر‬‮  2024 |

لاہور(این این آئی( پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا سیٹھی نے مقبول اداکارہ حبا بخاری کی حالیہ وائرل تصاویر پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔میرا سیٹھی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں حبا بخاری کی ‘ہم ایوارڈز’ کے ریڈ کارپٹ پر کھچوائی گی تصویر شیئر کی گئی تھی۔مذکورہ پوسٹ میں حبا بخاری کے لباس اور ‘بیبی بمپ’ پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ اور اْن کے اہلخانہ پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔

اس پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے میرا سیٹھی نے کہا کہ ایک عورت کے لیے حاملہ ہونا بے غیرتی نہیں ہے اور نہ ہی حمل کے ساتھ کام کرنا اور پیٹ کا نظر آنا بے غیرتی ہے۔میرا سیٹھی نے حبا بخاری کے لباس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سبز لباس میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں اور اپنے لیے لباس کا انتخاب کرنا حبا کی اپنی مرضی ہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ میری نظر میں وہ تمام خواتین بہت مضبوط اور قابلِ تحسین ہیں جو حمل کے دوران بھی کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں اور اپنے چہرے پر مسکراہٹ قائم رکھتی ہیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…