پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چین کی جوہری توانائی سے لیس نئی آبدوز ڈوب گئی

datetime 28  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی دفاعی اہلکار نے دعوی کیا ہے کہ رواں سال چین کی جوہری توانائی سے لیس نئی آبدوز ڈوب گئی۔غیر ملکی خبررساں اجنسی کے مطابق اہلکار کا کہنا تھا کہ جوہری توانائی سے لیس اٹیک آبدوز مئی اور جون کے درمیان ڈوبی، یہ واضح نہیں کہ آبدوز کے ڈوبنے کی وجہ کیا تھی اور آیا اس وقت آبدوز میں جوہری ایندھن موجود تھا یا نہیں۔

امریکی اہلکار کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ چین کی مسلح افواج کی اندرونی جوابدہی اور چین کی دفاعی صنعت کی نگرانی کے بارے میں گہرے سوالات اٹھاتا ہے۔واشنگٹن میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا کہ ان کے پاس اس متعلق کوئی معلومات نہیں۔خیال رہے کہ چین کے پاس پہلے ہی دنیا کی سب سے بڑی بحریہ ہے، جس کے پاس 370 سے زیادہ بحری جہاز ہیں، چین نے نیوکلیئر ہتھیاروں سے لیس آبدوزوں کی نئی جنریشن کی تیاری کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…