اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

سری لنکن بیٹر کامندو مینڈس نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا نیا ریکارڈ بنا دیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2024 |

کولمبو (این این آئی)سری لنکن بیٹر کامندو مینڈس نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری ٹیسٹ گال میں دوسرے دن کے کھیل کا اختتام ہوگیا ہے۔

سری لنکا نے پہلی اننگز میں کامندو مینڈس کی شاندار 182 رنز کی اننگز کی بدولت 602 رنز بنائے اور پھر اننگز ڈکلیئر کر دی۔سری لنکا کی اس اننگز کے دوران جب کامندو مینڈس نے پہلے ففٹی مکمل کی تو وہ ٹیسٹ کرکٹ کے واحد بیٹر بن گئے جنہوں نے اپنے کیریئر کے ابتدائی 8 ٹیسٹ میں مسلسل ففٹی اسکور کی،یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا نیا منفرد ریکارڈ ہے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے سعود شکیل کے پاس تھا جنہوں نے اپنے ابتدائی 7 ٹیسٹ میچز میں مسلسل ففٹی اسکور کی تھی۔ علاوہ ازیں کامندو مینڈس نے 13 ٹیسٹ اننگز میں ایک ہزار رنز بھی مکمل کرلیے اور لیجنڈری بیٹر سر ڈان بریڈمین کے برابر ا?گئے جنہوں نے بھی 13 اننگز میں ایک ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کیے تھے۔واضح رہے سری لنکا کو نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…