اسلام آباد(نیوز ڈیسک )تین سال قبل اس سات سالہ بچی گریس کابیلنگا کو بہت بری طرح انفیکشن ہو گیا تھا جس کے باعث ڈاکٹروں نے اس کے دماغ کی کھوپڑی کا بہت سا حصہ الگ کر دیا تھا۔ لیکن اب ڈاکٹروں نے تھری ڈی پرنٹرز کی مدد سے اس کی کھوپڑی کا کامیاب آپریشن اسے دوبارہ ٹھیک کر دیا ہے جس سے گمان ہی نہیں ہوتا۔ گریس کے والدین کا کہنا ہے کہ ہم اپنی بیٹی کے کامیاب آپریشن اور حصت یابی پر بہت خوش ہیں۔ ہمیں یقین ہی نہیں ہو رہا کہ ہماری بیٹی مکمل ٹھیک ہو گئی ہے۔اس بچی کا آپریشن جنوبی افریقا کے دارالحکومت کیپ ٹاو¿ن میں ہوا تھا۔ ڈاکٹروں نے سی ٹی سکین کے بعد تھری ڈی پرنٹرز کی مدد سے گریس کے سائز کی مصنوعی کھوپڑی بنائی تھی۔