اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

ترک شہری نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر بال باسکٹ میں ڈالنے کا تیسرا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2024 |

انقرہ (این این آئی)ترکیہ سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر بال باسٹک میں ڈالنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق 42 سالہ عثمان گْرچو نے 65 فٹ 7 انچ کی دوری سے ہْک شاٹ لگا کر بال باسکٹ میں ڈال دیا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے بتایا کہ عثمان گْرچو نے یہ ریکارڈ قائم کرکے تیسری بار اپنا نام عالمی سطح پر درج کروایا ہے جبکہ ان کا سابقہ ریکارڈ 60 فٹ کا تھا۔

اس کے علاوہ عثمان 30 میٹر کے فاصلے سے 36 فٹ 1.07 انچ کی دوری سے بیک بورڈ کے پیچھے سب سے دور باسکٹ بال شاٹ کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق عثمان گْرچو بچپن سے باسکٹ بال کھیل رہے ہیں اور اب وہ 40 سے زائد عمر کی ٹیم کا حصہ ہیں۔عثمان نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کے عملے کو بتایا کہ کہ بچپن سے ہی مجھے طویل فاصلے سے باسکٹ بال میں ٹرک شاٹس کا شوق تھا اور میرا خواب تھا کہ میں اس طرح کا عالمی ریکارڈ قائم کروں۔انہوں نے کہا کہ مجھے ریکارڈ توڑنے پر بہت فخر ہے اور میں مزید ریکارڈز توڑنے کی خواہش بھی رکھتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…