اتوار‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2026 

ڈیلیوری ایجنٹ کی 18 گھنٹے کی ڈیوٹی کے بعد پلک جھپکتے ہی موت

datetime 21  ستمبر‬‮  2024 |

بیجنگ(این این آئی) چین میں ڈیلیوری کرنے والا ایک بوڑھا آدمی 18 گھنٹے کی سخت ڈیوٹی کے بعد اپنی الیکٹرک بائیک پر سستاتے ہوئے دم توڑ گیا۔چین کے صوبہ ژی جیانگ کے شہر ہانگزو میں 55 سالہ یوآن کی موت نے ڈلیوری ورکرز پر مسلسل بنیادوں پر پیش آنے والے دبا ئوکے متعلق ایک نئی بحث کا آغاز کر دیا ہے۔میڈیارپوٹس کے مطابق اپنی انتھک لگن کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے اور آرڈر کنگ کے نام سے جانے جانے والے یوآن کو 6 ستمبر کے ابتدائی وقت میں ایک ساتھی ڈیلیوری ڈرائیور مردہ پایا۔

عینی شاہدین کے مطابق یوآن 5 ستمبر کی رات 9 بجے سے لے کر اگلی صبح 1 بجے تک کام کر رہے تھے۔ یوآن کے ایک ساتھی یانگ یانگ نے مقامی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ وہ دیر تک کام کرتا تھا، کبھی کبھی صبح 3 بجے تک، اور اپنی موٹر سائیکل پر تھوڑی سی جھپکی کے بعد صبح 6 بجے دوبارہ کام شروع کر دیتا تھا۔ مشکل وقتوں میں اس کی کمائی 700 یوآن سے تجاوز ہوجاتی تھی۔

موت سے صرف ایک ماہ قبل کام کے دوران ایک ٹریفک حادثے میں یوآن کی ٹانگ میں فریکچر ہوا تھا۔ ایک اور ساتھی ژا ہوا کے مطابق، چوٹ کے باوجود، اس نے دوبارہ کام شروع کرنے سے پہلے صرف 10 دن کا مختصر وقفہ لیا۔ یوآن اپنے 16 سالہ بیٹے (جو شہر میں زیر تعلیم ہے)سمیت اپنے خاندان کی کفالت کے لیے صوبہ ہوبی سے ہانگزو منتقل ہوا تھا۔



کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…