ہفتہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کیا موبائل فون کا استعمال دماغ پر اثر انداز ہوتاہے؟جدید تحقیق میں حیرت انگیزانکشافات

datetime 2  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈ یسک )موبائل فون کی وجہ سے ہماری یاداشت بری طرح سے متاثرہورہی ہے اور اس کی وجہ سے ہماری ذہنی استطاعت میں کمی واقع ہورہی ہے۔یہ انکشاف حال ہی میں کی گئی تحقیق میں کیا گیا ہے۔سیکیورٹی کمپنی Kasperskyنے حال ہی میں ایک بین الاقوامی تحقیق کروئی جس میں چھ ممالک کے 6000یورپی باشندوں جن کی عمر 16سال سے زائد تھی سے ان کے گھرکے فون نمبرز پوچھے اورحیران کن طور پر 47فیصد لوگوں کو یہ نمبر یاد ہی نہ تھے جبکہ 49فیصد کو اپنے جیون ساتھی ،71فیصد کو اپنے دفتر کے اور 71فیصد کو اپنے بچوں کے نمبر ہی زبانی معلوم نہ تھے۔اسی طرح ان لوگوں سے کچھ سوال کئے گئے تو ان لوگوں نے اپنے علم کے مطابق جواب دینے کی بجائے36فیصد افراد نے انٹرنیٹ کی مدد لینے کی کوشش کی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ انٹرنیٹ پر جواب دیکھنے کے بعد 24فیصد لوگوں نے یہ قبول کیا کہ اب بھی انہیں یہ جواب یاد نہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے لوگ موبائل نمبر یا دیگر چیزیں یاد رکھنے کی بجائے موبائل فونز پر بھروسہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی یاداشت زیاد اچھی نہیں ہو پاتی اور یہ محتاجی ان کی یاداشت پر بری طرح سے اثر انداز ہوتی ہے۔ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ ہمارا دماغ اس طریقے سے کام کرتا ہے کہ اگر اس پر بوجھ ڈالا جائے تو یہ چیزیں یاد رکھتا ہے لیکن اگر انسان کے ذہن میں کسی چیز کا سہارا موجود ہو تو وہ دماغ پر زور نہیں دیتا اور یوںہماری یاداشت کمزوری کا شکار رہتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…