پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

آسٹریلوی سائنسدان ”منی“گردے بنانے میں کامیاب

datetime 9  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈ یسک ) آسٹریلیا سائنسدان سٹیم سیلز کا استعمال کرتے ہوئے لیبارٹری میں انسانی گردوں ے چھوٹے نمونے بنانے میں کامیاب ہو گئے یہ منی گردے لمبائی میں صرف ایک سینٹی میٹر کے ہیں ۔سائنسدانوں نے بتایا کہ یہ پیمائش میں ماں کی پیٹ میں 13 ہفتے کی عمر کے جنین کے گردے سے مناسبت رکھتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے مستقبل میں تجر بات اور گردوں کے ٹرانسپلانٹ کے عمل میں مدد حاصل ہو گی ۔اس تجربے میں سائنسدان ایک قدرتی عمل کی نقل کر نے کی کوشش کرہے تھے جس میں زندگی کے ابتداءمراحل میں انسانی جنین میں ہر قسم کے جسمانی اعضا پیدا کرنے کی صلاحیت رکھنے والے سیل پیدا ہو تے ہیں ان مراحل میں انسانی جلد پیدا کرنے والے سیل دوسرے اعضا پیدا کرنے کی صلاحیت حاصل کر لیتے ہیں انھیں سٹیم سیل کہا جاتا ہے اور یہیں سے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق شروع کی اس پر کام کرنے والی ٹیم نے کیمائی سگنلز کی مدد سے سٹیم کو دو مختلف سیلز میں تبدیل کیا جوخون کو صاف رکھنے اور اس سے آلودہ مواد کو نکانلے کا کام کرتے ہیں جب ان دونوں سیلز کو ایک ہی پیٹری ڈش میں ساتھ اگایا گیا تو انھوں نے خود بخود اپنے آپ کو ایک گردے میں تبدیل کر دیا سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ان صحیح معنوں میں گردے تو نہیں کہا جاسکتا ہے لیکن یہ چھوٹے پیمانے پرو ہی کام کر تے ہیں جو انسانی گردے کرتے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…