بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

ایک ایتھلیٹ نے سمندر کے اوپر پیدل سفر کر کے سب کو حیران کر دیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2024 |

روم (این این آئی) زمین پر پیدل چل کر ملکوں ملکوں سفر کرتے دیکھا ہوگا لیکن ایک ایتھلیٹ نے سمندر کے اوپر پیدل سفر کر کے سب کو حیران کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ مہم جو 32 سالہ اسٹونین ایتھلیٹ ہے جس نے ترکیہ میں کمال فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے سمندر سے کئی سو فٹ بلند تنی رسی پر پیدل ایک کلو میٹر سے زائد کا فاصلہ طے کر کے ایشیا سے یورپ میں داخل ہوا۔جان روز نامی ریڈ بل ایتھلیٹ نے آبنائے باسفورس کے پار ایک دلکش سلیک لائن واک مکمل کی اور 165 میٹر (لگ بھگ 400 فٹ) بلند رسی پر 1074 میٹر (1.74 کلومیٹر) کا فاصلہ طے کیا۔

جان روز نے اپنا مخصوص ریڈ بل گیئر پہن کر، روز نے سلیک لائن پر قدم رکھا اور اپنا کراس براعظمی سفر شروع کیا، جس میں نہ صرف اس کی جسمانی صلاحیت بلکہ اس کی ذہنی برداشت کو بھی دکھایا گیا۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی جس میں ایتھلیٹ کو سمندر کے سینکڑوں فٹ بلندی پر ایک رسی پر جھولتے ہوئے ایشیا سے یورپ خطے میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

جیسے ہی روز دھیرے دھیرے اور مستقل طور پر لائن کے اس پار آگے بڑھے، وہاں موجود لوگوں کے ہجوم نے حیرت سے دیکھا اور ان کا مسکراتے ہوئے پرجوش استقبال کیا۔آبنائے باسفورس پر نیا کارنامہ انجام دینے کے بعد جان روز نے کہا کہ استنبول کا موسم اور ہوا کے حالات مشکل تھے، لیکن یہی چیز انہیں پْر جوش بناتی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل جان روز اٹلی کی آبنائے میسینا کو پیدل عبور کرنے والے پہلے شخص ہیں، جہاں انہوں نے ناقابل یقین حد تک 3,646 میٹر کا فاصلہ طے کیا لیکن آخری 80 میٹر میں پھسل جانے کی وجہ سے نیا عالمی ریکارڈ بنانے سے محروم رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…