اتوار‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2026 

چین کی مدد سے پاکستان میں سب سے بڑے ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر شروع

datetime 19  ستمبر‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)چین چشمہ کے مقام پر 1200میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والا پاکستان کا سب سے بڑا ایٹمی بجلی گھر بنائے گا۔ 2030 تک چین کے تعاون سے 4730 میگاواٹ سستی اور شفاف بجلی پیدا ہونے لگے گی، اس وقت کراچی میں 1100 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے دو ایٹمی بجلی گھر پیراڈائز پوائنٹ ساحل سمندر پر سستی اور شفاف بجلی پیدا کر رہے ہیں جبکہ چشمہ کے مقام پر 320اور 320میگا واٹ بجلی پیدا کرنیوالے دو اور 340′ 340میگا واٹ بجلی پیدا کرنیوالے مزید دو ایٹمی بجلی گھر شفاف اور سستی بجلی بنا کر قومی گرڈ میں ڈال رہے ہیں۔

چشمہ کے مقام پر چین کی معاونت سے 1200میگاواٹ بجلی پیدا کرنیوالے نئے ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر کا ا?غاز کر دیا گیا ہے۔ اس طرح چین کے تعاون سے پاکستان میں 4730میگا واٹ بجلی سستی اور محفوظ پیدا ہونے لگے گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے (آئی اے ای اے) کی جنرل کانفرنس کے موقع پر چین کے ساتھ آئی اے ای اے کی 40سالہ شراکت داری مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…