اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ایک حالیہ مطالعے سے انکشاف ہوا ہے کہ انٹرنیٹ پر غیرمعمولی وقت صرف کرنے والے نوعمر لڑکے اور لڑکیوں میں ہائی بلڈ پریشر کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔
امریکی اسپتال کے ماہرین نے انٹرنیٹ استعمال کرنے والے 134 افراد کا جائزہ لیا جن میں سے زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے 26 افراد کا بلڈ پریشر ہائی نوٹ کیا گیا جس کے بعد ماہرین نے انکشاف کیا کہ ایک ہفتے میں 14 گھنٹے انٹرنیٹ پر گزارنے والے نوعمر (ٹین ایج) بچوں میں بلڈ پریشر کے امراض پیدا ہوسکتے ہیں۔اپنی نوعیت کی اس اولین تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ انٹرنیٹ کی دنیا میں گم رہنے والے افراد معاشرے سے الگ تھلگ، ذہنی دباو¿ اور موٹاپے کے شکار ہونے کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر کے عارضے میں بھی مبتلاہوسکتے ہیں۔ جو نوعمر افراد ہفتے میں 25 گھنٹے انٹرنیٹ استعمال کرتے رہے ان میں ہائی بلڈپریشر نوٹ کیا گیا۔بین الاقوامی جریدے میں شائع ہونے والیی اس رپورٹ کے مطابق نوعمر بچوں میں بلڈ پریشر کی وجہ سے کم عمری میں ہی بہت سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں اسی لیے ضروری ہے کہ ایسے بچے انٹرنیٹ کے استعمال سے توقف کرتے ہوئے کچھ ورزش ضرور کریں۔
کم عمر بچے انٹرنیٹ کے زیادہ استعمال سے خطر ناک مرض میں مبتلا ہوسکتے ہیں، ماہرین
9
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں