پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

مبینہ طور پر شوہر نے بھابھی کے ساتھ مل کر حاملہ بیوی کو آگ لگادی

datetime 12  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد (این این آئی)خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں مبینہ طور پر شوہر نے بھابھی کے ساتھ مل کر بیوی کو آگ لگادی۔ خاتون 13 روز بعد دم توڑ گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق واقعہ 28 اگست کو گلیات کے گاؤں تاج وال میں پیش آیا۔

جہاں مبینہ طور پر شوہر نے اپنی بھابی سے مل کر بیوی کو آگ لگا دی۔ زیر علاج خاتون گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کے والد کی مدعیت میں تھانہ چھانگلہ گلی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقتولہ کے والد کے مطابق 23 سالہ بیٹی 6 ماہ کی حاملہ تھی جسے اس کے شوہر اور بھابھی نے آگ لگائی اور بتایا کہ وہ گیس سلنڈر پھٹنے سے جھلس گئی تھی۔ پولیس نے مقتولہ کے شوہر اور اس کی بھابھی کو گرفتار کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…