منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

خوشاب، عدالت کاقادیانیوں کے خلاف فیصلہ

datetime 8  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)قائدآبادضلع خوشاب کے چک نمبر 2 یمامہ کا عدالتی فیصلہ مسلمانوں کے حق میں ہوگےا اور ہائی کورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو حکم دیا کہ وہ مسجد مسلمانوں کے حوالے کرنے کا بندوبست کرے مسلمانوں کی طرف سے مقدمے کے مدعی سیداطہر شاہ گولڑوی نے بتاےاہے کہ ہائی کورٹ کے واضح حکم کی روشنی میں اور ڈی سی اوخوشاب کی ہداےات کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر قادیانیوں سے مسجد کا قبضہ واگذار کرانے میں ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں اور عدالتی فیصلے پر فوری عمل درآمد نہ کرکے قادےانیوں کو حکم امتناعی حاصل کرنے کا موقع دیا جارہا ہے۔خوشاب کے تھانہ مٹھ ٹوانہ کے نواحی چک2/TDAکے دو قادیانی خاندان آباد تھے ۔1974ءمیں ذوالفقار علی بھٹومرحوم کے دور میں قادیانیوں کو غےر مسلم اقلیت قراردےا گےا تو ان دونوں خاندانوں نے انتہائی چالاکی کے ساتھ خود کو مسلمان ظاہر کرکے مسجد پر قبضہ کرلیا اور کئی مسلمان گھرانوں کو قادےانی بنالیا جس پر تحریک ختم نبوت قائدآباد کے دیرینہ کارکن سید اطہر شاہ گولڑوی نے سیشن کورٹ میں مقدمہ دائر کردیا سیشن جج نے پانچ برس سماعت کے بعد فےصلہ سنایا کہ مسجد چونکہ مسلمانوں کی ہوتی ہے لہذااسے مسلمانوں کے حوالے کیا جائے لیکن ضلعی انتظامیہ نے سیشن جج کے اس فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے دےا جس پر سید اطہر شاہ گولڑوی نے انتظامیہ کے اقدام کےخلاف اور سیشن جج کے فیصلے پر عمل درآمد کے لئے لاہور ہائی کورٹ میںرٹ کردی جس پر ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ دےا ہے کہ مسجد مسلمانوں کی ہے لہذا ڈی سی او خوشاب کو ہداےت کی گئی کہ وہ 30ستمبر تک فےصلے پر عمل درآمد کرکے رپورٹ رجسٹرار کو جمع کرائیں ،بتاےا گےا ہے کہ ہائی کورٹ کے اس حکم پر ڈی سی او خوشاب ضیاءالرحمن نے ایک تحصیل دار کو حکم دیا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقےقا ت کرے ،معلوم ہو اہے کہ ماتحت سرکاری عملہ لیت ولعل سے کام لے رہا ہے جبکہ ہائی کورٹ کے فےصلے سے علاقہ بھر کے مسلمان خوش ہیں اور مطالبہ کرہے ہیں کہ قانون اور عدالتی فیصلے کے مطابق مذکورہ مسجد جس کو قادیانی اپنے معبدکے طور پر استعمال کررہے تھے مسلمانوں کے حوالے کی جائے ۔علاوہ ازیں متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ قادےانی شرعی،آئینی اور عدالتی طورپر شکست کھاچکے ہیں ،مقدمہ ہار گئے ہیں لہذا بلاتاخیر مسجد مسلمانوں کے حوالے اور سپرد کی جائے اگر قانون کے مطابق کاروائی عمل میں نہ لائی گئی تو علاقہ بھر میں اشتعال پیدا ہوسکتا ہے جس کی ذمہ داری قانون شکن گروہ قادیانی اورقادیانی نواز افسران پرعائد ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…