واشنگٹن(نیوزڈیسک) گزشتہ ایک سال کے دوران تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی دیکھنے میں آئی لیکن اب توانائی سیکٹر کے ماہرین نے خبردار کردیا ہے کہ تیل کی اضافی پیداوار کا دور ختم ہونے جارہا ہے اور ایک دفعہ پھر تیل کی قیمتیں اوپر جانے والی ہیں۔جریدے Fortune کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی شیل گیس پیداکاروں کے مقابلے میں سعودی فتح کے آثار نمایاں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ خام تیل کی قیمت گزشتہ تین ماہ کی بلند ترین سطح پر آچکی ہے۔ تجزیہ کار جیفری سمتھ کی رپورٹ کے مطابق شیل گیس کی دریافت اورپیداوار سے متعلقہ کمپنیوں کے پاس سرمائے کی کمی ہورہی ہے اور شیل گیس کی پیداوار میں کمی کو تیل کی بڑھتی ہوئی طلب پورا کرے گی، جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمت ایک دفعہ ھر بڑھنے کا دور شروع ہورہا ہے۔ جولائی سے لے کر اب تک کے تین ماہ کے دوران گزشتہ روز پہلی دفعہ یو ایس بینچ مارک بلینڈ کی قیمت 49.50 ڈالر فی بیرل سے اوپر گئی۔ گلوبل بینچ مارک برینٹ کی قیمت بھی گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 8 فیصداوپر جاچکی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں