اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

میرے والد کے ساتھ کچھ ذہنی مسائل ہیں،یوراج سنگھ کی ویڈیو وائرل ہوگئی

datetime 4  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ کی بھارتی سابق کپتانوں مہندر سنگھ دھونی اور کپل دیو پر تنقید کے بعد سوشل میڈیا پر یوراج کی نئی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔وائرل ویڈیو میں سابق کھلاڑی یوراج سنگھ اس بات کا اعتراف کر رہے ہیں کہ ان کے والد کے ساتھ کچھ ذہنی مسائل ہیں۔

مذکورہ ویڈیو یوگراج سنگھ کے ایک انٹرویو کی ہے جو انہوں نے گزشتہ سال نومبر میں ایک پوڈ کاسٹ کو دیا تھا۔دورانِ انٹرویو سابق کھلاڑی نے اپنے اور اپنے والد کے تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ میرے والد کو ذہنی مسائل ہیں، لیکن وہ اسے قبول نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ میرے والد اپنی زندگی میں ہر محاذ پر کامیاب رہے ہیں لیکن وہ کچھ چیزوں کو قبول نہیں کرتے جبکہ انہیں ان چیزوں پر دھیان دینے کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ یوراج سنگھ کی ماضی میں دیے گئے انٹرویو کی یہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں سامنے ا?ئی ہے جب ان کے والد مہندر سنگھ دھونی اور کپل دیو پر تنقید کے باعث شہ سرخیوں کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی توجہ بھی حاصل کر رہی ہے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…