منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ناقص کارکردگی، بابراعظم کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی پوسٹیں وائرل

datetime 3  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د(این این آئی)قومی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابراعظم بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز حالیہ ناقص پرفارمنس کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے متعلق ایک پیغام سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا۔بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں فیل ہونے کے سبب سوشل میڈیا سائٹس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے جبکہ انکی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے جعلی پوسٹیں بھی وائرل ہوگئی ہیں،پہلی جعلی پوسٹ پیر کی سہ پہر کو نمودار ہوئی، جو اس قدر یقین سے تیار کی گئی کہ کرکٹ شائقین کو بھی مختصراً گمراہ کیا گیا۔

اس ابتدائی پوسٹ کے کچھ ہی سیکنڈ میں اس سے بھی زیادہ سنسنی خیز جعلی ریٹائرمنٹ کا اعلان ایک مختلف پیروڈی اکاؤنٹ سے ہوا، جو تیزی سے وائرل ہو گیا اور میڈیا کی توجہ حاصل کرلی۔بابر اعظم جو کھیل کے طویل فارمیٹ میں مسلسل ناکامی سے دوچار ہیں، بنگلادیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں وہ محض 11 بناکر پویلین لوٹ گئے تھے۔وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابراعظم مسلسل 106 ٹیسٹ اننگز میں 331 رنز بناسکے ہیں جس میں کوئی ففٹی شامل نہیں۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…