بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان سمیت کوئی نہیں چاہتا کہ دوبارہ الیکشن ہوں، جاوید لطیف

datetime 2  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور دو جماعتوں کی نمائندگی کررہے ہیں، ایک انہیں وزیر اعلیٰ بنانے والی جماعت اور دوسری وہ جن سے حسن رؤف بات کرنا چاہتے ہیں۔جاوید لطیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں انتشار کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے، فیض حمید کے دیگر سہولت کار آزاد ہیں، سہولت کاری اسی طرح ہو رہی ہے۔

جاوید لطیف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مقامی اسٹیبلشمنٹ سے ہوتا ہوا مہرہ عالمی اسٹیبلشمنٹ تک پہنچ گیا ہے، موصوف آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر بننے کیلئے بے تاب ہیں، آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر وہاں کی اسٹیبلشمنٹ کی رضا کے بغیر نہیں بنتا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہاں کی اسٹیبلشمنٹ بانی پی ٹی آئی کو چانسلر بنانے کی ضرور کوشش کرے گی، کیونکہ امریکا پاکستان میں چین کی بڑھتی سرگرمیوں کے خلاف ہے۔جاوید لطیف نے کہا کہ ریاستی اداروں کو 9 مئی کے دہشتگردوں سے بات کرنے کا اختیار نہیں ہے، مولانا کے تحفظات دور ہوں گے تو وہ ہمارے قریب آجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت کوئی نہیں چاہتا کہ دوبارہ الیکشن ہوں، پک اینڈ چوس کے بعد وہ خیبرپختونخوا میں مزے لے رہے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت لے لیں تو بانی پی ٹی آئی کی آواز اٹھانے والا کوئی ںہیں رہے گا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…