اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

ایم ایس دھونی نے بیٹے یوراج سنگھ کا کیریئر تباہ کیا: والد کا انکشاف

datetime 2  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی )سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے ایم ایس دھونی پر پھر وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھونی نے میرے بیٹے کا کیریئر تباہ کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یوگراج سنگھ نے کہا ہے کہ میں ایم ایس دھونی کو کبھی معاف نہیں کروں گا، وہ ایک بڑا کرکٹر ہے لیکن اس نے میرے بیٹے کے ساتھ جو کیا وہ کبھی معاف نہیں کروں گا۔یوگراج سنگھ کا کہنا ہے کہ ایم ایس دھونی کو شیشے میں اپنا چہرہ دیکھنا چاہیے، اب سب کچھ سامنے آرہا ہے، یہ کبھی معاف نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں دو چیزیں نہیں کیں، جس نے کوئی کام غلط کیا ہو اسے کبھی معاف نہیں کیا اور دوسرا کبھی گلے نہیں لگایا۔ان کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا چار پانچ سال مزید کھیل سکتا تھا، گوتم گمبھیر اور وریندر سہواگ کہہ چکے ہیں کوئی دوسرا یوراج سنگھ نہیں ہو سکتا۔سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ کینسر کے ساتھ کھیلنے پر بھارت کو میرے بیٹے کو بھارت رتنا ایوارڈ دینا چاہیے۔واضح رہے کہ یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ بھارت کی جانب سے ایک ٹیسٹ اور 6 ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…