اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر نکی بیلا کے شوہر گھریلو تشدد کے الزام میں گرفتار

datetime 30  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)معروف ڈبلیو ڈبلیو ای خاتون ریسلر نکی بیلا کے شوہر روسی ڈانسر آرٹیم چیگونٹسیف کو گھریلو تشدد کا نشانہ بنانے پر گرفتار کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن اور ہال آف فیمر نکی بیلا کے شوہر آرٹیم چیگونٹسیف کو گھریلو تشدد کے الزام میں جمعرات کو گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں کیلیفورنیا کی ناپا کاؤنٹی جیل منتقل کردیا گیا ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ آرٹیم چنگونتسیف کو جمعرات کو صبح دس بجے ناپا ویلی کاؤنٹی نے کئی دفعات کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا، جس میں 273.5 اے اور 73.5 اے شامل ہیں، ان دفعات میں شریک حیات پر تشدد یا چوٹیں آنے پر شامل کیا جاتا ہے۔

آرٹیم چیگونٹسیف گھریلو تشدد کے کیس میں مبینہ طور پر پولیس کے ساتھ تعاون کررہے ہیں جبکہ تفیش کار یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ ماضی میں تو کوئی تشدد نہیں ہوا۔قابل غور بات یہ ہے کہ پولیس نے آرٹیم کو 40 منٹ کی تفتیش اور الزامات کے تحت پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا۔دوسری جانب روسی ڈانسر آرٹیم چیگونٹسیف کو 25 ہزار ڈالر ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔

اپنی گرفتاری سے پہلے، نکی بیلا اور آرٹیم نے پیر، 26 اگست 2024 کو اپنی شادی کی سالگرہ منائی تھی، نکی اور آرٹیم کی ملاقات 2017 میں شو ڈانسنگ ود دی اسٹارز میں ہوئی۔اس وقت تک نکی ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار جان سینا کے ساتھ تعلقات میں تھی اور وہ ان کی زندگی میں ایک مشکل پیچ سے گزر رہے تھے۔آرٹیم نکی بیلا کے شوہر ہیں اور دونوں نے سال 2022 میں شادی کی تھی جبکہ انکا ایک بچہ بھی ہے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…