اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) برطانیہ میں کی گئی تحقیق میں بھارت کوجان لیوا امراض میں مبتلا افراد کیلئے دنیا کا بدترین مقام قرار دیدیا گیا ۔اکنامک انٹیلی جنس یونٹ کی طرف سے ”کوالٹی آ ف ڈیتھ“کے عنوان سے کی گئی تحقیق میں دنیا بھر میںزندگی کے اختتام کی دیکھ بھال کی درجہ بندی میں بھارت کو ترقی پذیر ملکوں کے ساتھ سب آخری میں رکھا گیا ہے جبکہ 80 ممالک کی فہرست میں برطانیہ کودنیا میں مرنے کیلئے سب سے بہترین مقام قراردیاگیا ہے ۔کوآلٹی آف ڈیتھ انڈیکس کی فہرست کے آخر میں بھارت، میکسیکو، برازیل اور یوگنڈاجیسے ترقی پذیر ملکوںکی اکثریت موجود ہے ۔ایشیاءکے خطے میں تائیوان سب سے بہتر چھٹی پوزیشن پر ہے ۔ انڈیکس کی پہلی پوزیشنوں پرامیر یورپی ، ایشیاءبحرال کاہل اور شمالی امریکہ کے ممالک شامل ہیں۔ انڈیکس میںآسڑیلیادوسرے ، نیوزی لینڈ تیسرے اور ائیر لینڈ اور بیلجیم چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیںجبکہ انڈیکس میں امریکہ نویں پوزیشن پر ہے ۔ سنگا پور کی ایک رفاہی تنظیم Lienفاﺅنڈیشن کی طرف سے شروع کئے گئے کوالٹی آف ڈیتھ انڈیکس معیار اور مقدار کے اشاریوں پر مبنی ہے ،جس دوران دنیا بھر سے مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے 120سے زائد ماہرین کے انٹرویو زکئے گئے ہیں۔