جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

امریکی لڑکی کو روزانہ 12000 مرتبہ چھینکنے کی انوکھی بیماری

datetime 8  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) امریکا کی بارہ سالہ لڑکی کو چھینکنے کی بیماری ہے جس کی وجہ سے اسے سخت تکلیف کا سامنا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق اس لڑکی کو روزانہ تقریبا 12000 مرتبہ چھینکیں آتی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹیکسس کے شہر اینگلٹن کی رہائشی بارہ سالہ لڑکی کیٹیلن تھورینلی کو چھینکیں آنے کا سلسلہ چند ہفتوں قبل ہی شروع ہوا تھا۔ اپنی اس مشکل کے باعث اس نے سکول جانا چھوڑ دیا ہے۔ کیٹیلن تھورینلی کا کہنا ہے کہ روزانہ ہزاروں بار چھینکنے سے اس کی صحت بہت کمزور ہو گئی ہے۔ اکثر اس کی ٹانگوں اور پیٹ میں بھی درد رہتا ہے۔ اس نے بتایا کہ روزانہ 24 گھنٹوں میں صرف سونے کے اوقات ایسے ہیں جب اسے چھینکیں نہیں آتیں۔ کیٹیلن کے والدین اپنی بیٹی کی اس صورتحال کے پیش نظر چھ سے زائد ڈاکٹروں سے رابطہ کر چکے ہیں جنہوں نے اسے وائرس اور الرجی بتایا ہے۔ ڈاکٹروں نے اس کیلئے دوائیاں بھی تجویز کیں لیکن اس سے کوئی افاقہ نہیں ہو رہا ہے۔ کچھ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اتنی زیادہ تعداد میں چھینکیں آنے کا تعلق دماغی تھکان سے بھی ہو سکتا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…