جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہندو دہشتگردوں کے حملے میں شہید اخلاق کے اہل خانہ نے آبائی علاقہ چھوڑنے کا اعلان کردیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(اے این این) بھارت گوشت پکانے کے الزام میں ہندو دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے اخلاق احمد کے خاندان نے آبائی علاقہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے دادری میں گائے کے گوشت کی افواہ پرشہید کیے گئے اخلاق احمد کا خاندان اپنے آبائی گاو¿ں بساہڑا کو چھوڑنے کے بارے میں سوچ رہا ہے۔اخلاق احمد کے بیٹے سرتاج نے اس سے متعلق بات کرتے ہوئے بی بی سی کو بتایا: ملازمت پر رہتے ہوئے خاندان کی حفاظت کے بارے میں میرے دل میں خوف رہےگا۔بھارتی فضائیہ میں کام کرنے والے سرتاج نے کہا کہ وہ کوشش کریں گے کہ خاندان کو یا تو فضائیہ کے احاطے میں رکھا جائے یا پھر انتظامیہ کی مدد سے کسی اور جگہ پر منتقل کر دیا جائے۔گذشتہ دنوں دارالحکومت دلی کے نواحی علاقے دادری کے بساہڑا گاں میں گائے کا گوشت کھانے کی افواہ پر سرتاج کے والد اخلاق احمد کو ایک ہجوم نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا تھا۔ اس واقعے میں زخمی ہونے والے سرتاج کے بھائی دانش کا اب بھی ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔سرتاج کے مطابق گاو¿ں چھوڑنے کے لیے ان پر کوئی دبا نہیں ہے اور انہیں خود اپنی حفاظت کے تعلق سے خدشات اور خوف ہے۔سرتاج کہتے ہیں: میں اپنے گھر کو تو چھوڑنے والا ہوں نہیں، کیونکہ اس سے میری یادیں وابستہ ہیں۔ میرے دادا، پردادا وہاں رہے ہیں۔ لیکن جب تک دانش ٹھیک نہیں ہو جاتا اور کچھ دیگر معاملے حل نہیں ہو جاتے اس وقت تک میں خاندان کو کسی اور دوسری جگہ پر رکھنا چاہوں گا۔فی الحال چنئی میں تعینات سرتاج کا کہنا ہے کہ ابھی انہوں نے یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ ان کا خاندان کہاں جائےگا۔ خاندان کو چینئی لے جانا بھی درست نہیں ہے۔ جس طرح کے حادثے سے خاندان گزرا ہے ایسے میں گھر والوں کے علاوہ رشتہ داروں کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔سرتاج نے کہا ہے کہ وہ اس کے لیے انتظامیہ سے مدد کے لیے فریاد کریں گے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…