اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

دنیائے فٹ بال کے بادشاہ رونالڈو کا ریٹائرمنٹ سے متعلق بڑا اعلان

datetime 28  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراکس (این این آئی)فٹ بال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ معروف پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق لب کشائی کر دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیائے فٹ بال کے مقبول ترین کھلاڑی نے حالیہ انٹرویو میں آئندہ 3 برس میں ریٹائر ہونے کا عندیہ دے دیا۔ 39 سالہ فٹبال کے لیجنڈری کھلاڑی اس وقت سعودی پرو لیگ میں ٹیم النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں جس میں انہوں نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہنے کے بعد دسمبر 2022ئ میں شمولیت اختیار کی تھی۔

حالیہ انٹرویو میں رونالڈو نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں جلد ہی ریٹائر ہو جاؤں گا یا نہیں، مجھے لگتا ہے کہ ابھی فٹ بال کے میدان میں بہت کچھ کرنا ہے لیکن ممکنہ طور پر اگلے 2 یا 3 سال میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دوں گا، مگر یہ یقینی ہے کہ میں النصر سے ہی اپنی ریٹائرمنٹ لوں گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اس کلب میں بہت خوش ہوں، مجھے اس ملک میں اچھا لگتا ہے، سعودی عرب میں کھیل کر خوش ہوں اور اسے ریٹائرمنٹ تک جاری رکھنا چاہتا ہوں۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…