اسلام آباد (نیوز ڈیسک )جمعرات کو اوگرا کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی فروخت پر چاروں صوبوں کو خط لکھ دیئے گئے اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی فروخت پر چاروں صوبوں کو خط لکھ کر روک تھام کے لئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کردیاکہ پٹرول کی غیر قانونی فروخت روکی جائے۔ پٹرول اور ڈیزل صرف تصدیق شدہ پٹرول پمپس پر ہی فروخت کیا جائے ڈبہ سٹیشنز پر پٹرول کی فروخت عوام کے جان و مال کے لئے خطرہ ہے۔ غیر قانونی طور پر ملنے والا پٹرول ناقص کوالٹی کا ہوتا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی فروخت کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جائیں۔