اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

بیٹیاں پیدا کرنا جرم بن گیا، شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

datetime 26  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولنگر (این این آئی)پنجاب کے شہر بہاولنگر کے علاقے خادم میں بیٹیاں پیدا کرنا خاتون کا جرم بن گیا، خاوند نے مبینہ طور پر اپنی دوسری بیوی اور والدہ کے ہمراہ تشدد کا نشانہ بنا کر پہلی بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس تھانہ بی ڈویڑن نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے خاوند کو گرفتار کر لیا۔خادم آباد میں پسند کی شادی کا خوفناک انجام سامنے آگیا، جہیز نہ لانا اور بیٹی پیدا کرنا خاتون کا جرم بن گیا۔

کوٹ رادھا کشن کی رہائشی شمائلہ بی بی نے خادم آباد کالونی بہاولنگر کے نعمان سے پسند کی شادی کی تھی، شمائلہ بی بی کے بطن سے 2 بیٹے اور 4 بیٹیاں پیدا ہوئیں، ہر بیٹی کی پیدائش پر اسے خاوند اور سسرال والوں سے جہیز نہ لانے اور بیٹی پیدا کرنے کے طعنے سننے پڑتے۔2 اگست 2024 کو 37 سالہ شمائلہ نے چوتھی بیٹی کو جنم دیا جو بعد ازاں پراسرار طور پر فوت ہو گئی مگر خاوند اور سسرال کی ناراضگی کم نہ ہوئی، اسی رنج میں نعمان نے نبیلہ بی بی سے دوسری شادی رچا لی۔

جس کے بعد گزشتہ روز نعمان نے مبینہ طور پر اپنی دوسری بیوی اور والدہ کے ساتھ مل کر شمائلہ بی بی کو گیس سلنڈر کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ دم توڑ گئی۔پولیس تھانہ سٹی بی ڈویڑن نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے سفاک خاوند کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی اور مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…