پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

صدر زرداری کی فضل الرحمان سے ملاقات، سیاسی روابط بحال کرنے کے عزم کا اظہار

datetime 24  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)صدر آصف زرداری نے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی جس میں سیاسی روابط بحال کرنے کے عزم کا اظہار کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر آصف زرداری وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ اسلام آباد میں سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ گئے ، دونوں رہنمائوں نے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی، صدر مملکت نے مولانا فضل الرحمن کو آئندہ ہونے والی اہم قانون سازی پر اعتماد میں لیا ،ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال کے علاوہ سیاسی روابط بحال کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، مولانا نے عام انتخابات کے بعد اپنے تحفظات کا اظہار کرکے کچھ گلے شکوے کئے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے مولانا کے تمام تحفظات سن کر سیاسی تعاون طلب کیا،دونوں جانب سے روابط جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو بندوق تحفے میں پیش کی ۔خوشگوار ماحول میں ہونیوالی ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری ، مولانا اسعد محمود ، اسلم غوری ،انجینئر ضیا الرحمان بھی موجود تھے ۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…