لاہور (نیوز ڈیسک ) چیف سیکرٹری پنجاب خضرحیات گوندل نے راولپنڈی اور ملتان کے ڈی سی اوز کو ہدایت کی ہے کہ ڈینگی کی روک تھام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔وہ یہاں سول سیکرٹریٹ میں راولپنڈی اور ملتان میں ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔چیف سیکرٹری پنجاب نے کہاکہ انسداد ینگی کے حوالے سے وضع کردہ لائحہ عمل پر سوفیصد عملدرآمد یقینی بنایاجائے۔ اس سلسلے میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے اور ان ڈور اور آﺅٹ ڈور سرویلنس پر خصوصی توجہ دی جائے۔ راولپنڈی اور ملتان کے ڈی سی اوز نے اجلاس کو انسداد ڈینگی اقدامات بارے ویڈیو لنک کے ذریعے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں سیکرٹری صحت، سیکرٹری بلدیات اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔