بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

سعودیہ کا پاکستان کیلئے بین الاقوامی روٹس پر50فیصد رعایت کا اعلان

datetime 23  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹر نیشنل ایئر پورٹ اور ریاض کے کنگ خالد انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے مسافروں کے لیے بین الاقوامی پروازوں پر 50فیصد تک کی غیر معمولی پروموشنل پیشکش کا اعلان کیا ہے۔یہ اقدام سعودیہ کی جانے سے اپنے مسافروں کو سال بھر خصوصی ڈیل اور مسابقتی نرخوں کی فراہمی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔یہ پیشکش پاکستانی مسافروں کو ”Your Ticket Your Visa” سروس کے ذریعے مملکت سے بھی جوڑے گی،اور زائرین کو مملکت میں 96گھنٹے تک قیام،مختلف علاقوں کے سفر اور یہاں تک کہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔

پاکستانی مسافر اس پروموشنل پیشکش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں،اوریکم ستمبر سے 30نومبر 2024کے دوران سفر کیلئے اپنے ٹکٹ 18سے31اگست2024تک بک کراسکتے ہیں۔یہ پیشکش محض پاکستان سے سفر کرنے والے بزنس اور گیسٹ کلاس کے مسافروں کیلئے ہے،اور اس پیشکش کے ذریعے بزنس اور گیسٹ کلاس کے مسافر سعودیہ کے چار بر اعظموں پر مشتمل کسی بھی بین الاقوامی روٹ پر سفر کرسکتے ہیں۔سعودیہ کی ویب سائٹ اور ڈیجیٹل چینلز پر ٹرپ پلاننگ سے لے کر چیک ان اور پوسٹ فلائٹ سپورٹ تک خدمات سے متعلق معلومات موجود ہیں۔ہوائی اڈوں پر موثر گراؤنڈ سروسز،ہموار آپریشنز اور غیر معمولی دوران پرواز خدمات،اعلیٰ و معیاری کیٹرنگ،دوران پرواز تفریح اور دیگر سہولیات کے ذریعے مسافروں کے سفری تجربات کو مثالی و یادگار بنایا جاسکتا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…