اسلام آباد (نیوز ڈیسک )سری لنکا کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر شمندا ارنگا فٹنس مسائل کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہوگئے۔ شمندا ارنگا بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے جس کی وجہ سے انہیں پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ہونا پڑا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وہ کمر کی تکلیف سے نجات کےلئے بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے تھے تاہم اس دوران وہ گروئن انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔ سری لنکن چیف سلیکٹر کپیلا وجے گوناوردنے کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے شمندا ارنگا گروئن انجری کا شکار ہوگئے ہیں، ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی اور انہیں مکمل طور پر فٹ ہونے میں وقت درکار ہوگا، اس لئے وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے مابین دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ14 اکتوبر سے گال میں شروع ہوگا۔
سری لنکا فاسٹ باﺅلر شمندا ارنگا فٹنس کے باعث ویسٹ انڈیز کےخلاف ہوم سیریز سے باہر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جہانگیری کی جعلی ڈگری
-
سوزوکی کلٹس 2026 کی قیمتوں کے اعلان نے خریداروں کو حیران کر دیا
-
حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کو بڑا ریلیف دیدیا
-
پاکستان میں سوزوکی کمپنی کے سال 2026 کے نئے ماڈلز، تازہ قیمتوں کا اعلان
-
خوشخبری !ملازمین کے لیے بھاری الاؤنس منظور
-
معروف اداکار نے خودکشی کرلی
-
بھاری چالان سے پریشان شہریوںکے لیے خوشخبری
-
27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
-
پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا
-
پنجاب بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ، ایک سال میں قیمت 2 لاکھ روپے سے زائد بڑھ گئی
-
26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان
-
پنجاب پراپرٹی آنرشپ آرڈیننس کی لاہور ہائیکورٹ سے معطلی پر مریم نواز کا سخت ردعمل
-
پنجاب حکومت کا عوام کیلئے تحفہ، نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال تیار















































