ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

بشریٰ بی بی ،فیض حمید کی پی ٹی آئی کے فیصلوں میں قطعاً کوئی مداخلت نہیں تھی’ مسرت جمشید چیمہ

datetime 23  اگست‬‮  2024 |

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اور فیض حمید کی پی ٹی آئی کے فیصلوں میں قطعاً کوئی مداخلت نہیں تھی ، بشریٰ بی بی نے کبھی بھی براہ راست پارٹی معاملات میں کسی رہنما سے کوئی بات کی اور نہ کسی کو کوئی احکامات دئیے ۔

ایک انٹر ویو میںمسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ میرے پاس بانی چیئرمین کے ترجمان کا عہدہ بھی تھا لیکن انہوںنے کبھی بھی مجھے فیض حمید سے رابطے کے لئے نہیں کہا،صرف ایک مفروضے پر بات کی جارہی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے کبھی بھی پارٹی معاملات میں مداخلت نہیں کی، میاں بیوی اپنے کمرے میں کیا بات کرتے ہیں ، مجھ سمیت کسی کا اس پر نہیں سوچنا چاہیے ، اگر میاں بیوی اپنے کمرے میں سیاست پر بات کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ پارٹی میں مداخلت کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ سیدھی بات کرتے ہیں ، ہم تو آج بھی تقاضہ کر رہے ہیں 9مئی کے واقعات کی آزادانہ تحقیقات کرائیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…