پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر زوال کا شکار

datetime 20  اگست‬‮  2024 |

کراچی (این این آئی) برآمدی شعبوں کی جانب سے مستقبل کے ایک سے تین ماہ کے وعدوں پر اپنی زرمبادلہ میں برآمدی ترسیلات بھنانے، خام تیل کی عالمی قیمت دوبارہ کمی کے رحجان اور سپلائی بہتر ہونے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔جولائی میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری انفلوز 64 فیصد بڑھنے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 10 پیسے کی کمی سے 278روپے 34پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر مزید 10 پیسے کی کمی سے 280روپے 20پیسے کی سطح پر آگئی، اس طرح انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کے درمیان 1روپے 86روپے رہ گیا ہے۔28اگست کو آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان کا معاملہ شامل نہ ہونے اور پاکستان کے لیے قرض پروگرام میں ممکنہ تاخیر کے خدشات کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں نے منگل کو بھی نظرانداز رکھا یہی وجہ ہے کہ کاروبار کے تمام دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…