جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

سرمایہ کاروں کا محتاط طرز عمل، گزشتہ ہفتے اسٹاک ایکس چینج میں مندی کارجحان، سرمایہ کاروں کے 92ارب 99کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے

datetime 17  اگست‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)غیر یقینی سیاسی صورتحال پر سرمایہ کاروں کے محتاط طرز عمل سے گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی رہی۔ ہفتے کے چار روزہ کاروباری سیشنز میں کاروبار اتارچڑھائوکا شکار رہا۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کے پہلے دن ہی بڑی مندی سے انڈیکس کی 78ہزار پوائنٹس کی سطح گرگئی تھی لیکن ہفتے کے تیسرے سیشن میں انڈیکس کی 78ہزار پوائنٹس کی سطح دوبارہ بحال ہوگئی۔ شرح سود مزید گھٹنے کی توقعات پر بھی سرمایہ کاری محدود رہی کیونکہ غیریقینی سیاسی حالات پورے ہفتے مارکیٹ سرگرمیوں پر اثرانداز رہے اور سرمایہ کاری کے تمام شعبوں نے پورے ہفتے محتاط طرز عمل اختیار کیا۔

ایم ایس سی آئی انڈیکس میں 7 کمپنیوں کی شمولیت سے ایک سیشن میں تیزی ہوئی۔ ہفتے کے 3سیشنز میں مندی اور اسیشن میں تیزی رہی۔ آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری ملنے کی توقعات بھی رہیں۔ہفتہ وار کاروبار میں مندی کے سبب سرمایہ کاروں کے 92ارب 99کروڑ 58لاکھ 30ہزار 267روپے ڈوب گئے جس سے مجموعی سرمایہ بھی گھٹ کر 103 کھرب 98ارب 31کروڑ 28لاکھ 21ہزار 061روپے ہوگیا۔مندی کے سبب کے ایس ای 100انڈیکس 524.28 پوائنٹس گھٹ کر 78045.31 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 205.19 پوائنٹس گھٹ کر 24973.21 پر بند ہوا۔کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 340.54 پوائنٹس گھٹ کر 50090.20 پوائنٹس پر بند ہوا اور کے ایم آئی 30انڈیکس 700.23پوائنٹس گھٹ کر 124949.18 پوائنٹس پر بند ہوا۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…