جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا،فیصلے پر نظر ثانی کی تجویز

datetime 8  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)وائٹ پاو¿س کا کہنا ہے کہ امریکا کے سینئر جنرل کی جانب سے افغانستان سے 2016 میں امریکی فوجوں کے انخلاءکی مخالفت پر زور دینے کی تجویز پر صدر باراک اوباما غور کررہے ہیں۔رواں سال مارچ میں امریکی صدر باراک اوباما نے اعلان کیا تھا کہ 2016 تک افغانستان میں موجود 10000 امریکی فوج میں سے بیشتر کو امریکا واپس بلا لیا جائے گا۔یاد رہے کہ دسمبر 2014 میں افغانستان سے ایک لاکھ سے زائد امریکی فوجوں کا انخلاءکیا گیا جبکہ افغان فورسز کی تربیت کے لئے یہاں 10000 امریکی فوجی موجود ہیں۔افغانستان میں امریکی اور نیٹو فورسز کے کمانڈر جنرل جان ایف کیمبل نے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بتایا ہے کہ امریکی صدر کو اپنے منصوبے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ منصوبے کے مطابق افغانستان میں امریکی سفارت خانے میں صرف ایک ہزار فوجوں کی موجودگی سے امریکا کے افغان فورسز کو تربیت دینے کا عمل اور انسداد دہشت گردی آپریشن متاثر ہوسکتا ہے۔وائٹ ہاو¿س کی پریس سیکرٹری جوش ارنسٹ نے واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ ’امریکی صدر جنرل کیمبل کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز پر غور کیا جارہا ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ صدر اوباما اس حوالے سے اپنی سفارتی ٹیم، امریکی انٹیلیجنس کمیونٹی اور دیگر سویلین رہنماو¿ں سے بھی تجاویز لیں گے۔جوش ارنسٹ نے کہا کہ افغانستان میں امریکی فوجوں کی موجودگی کے حوالے سے کئے جانے والے کسی بھی قسم کے فیصلے سے قبل صدر اوباما امریکا کے نیٹو اتحادیوں اور افغان حکومت سے مشاورت کرے گے۔سیکرٹری نے کہا کہ صدر اوباما کا فیصلہ زمینی حقائق اور افغانستان کے لئے امریکا کی طویل منصوبہ بندی کے تحت کیا جائے گا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…