جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

فزکس کا نوبل انعام نیوٹریِنوز کی کمیت دریافت کرنے پر دیا گیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2015 |

اسٹاک ہوم(نیوز ڈیسک)اس سال طبیعات یا فزکس کے شعبے میں نوبل انعام جیتنے والے سائنسدانوں کا تعلق جاپان اور کینیڈا سے ہے۔ دونوں نے کائنات کے مبہم ترین ذررات نیوٹرینوز میں کمیت کی موجودگی دریافت کی۔تکاکی کاجیٹا ٹوکیو یونیورسٹی کے کاسمک رے یا فلکیاتی شعاعوں سے متعلق انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر اور آرتھر مک ڈونلڈ کینیڈا کی کوئنز یونیورسٹی میں فزکس کے پروفیسر ہیں۔دونوں کی مشترکہ تحقیق کے ذریعے نیوٹرینوز میں کمیت یا ماس کی موجودگی کا پتہ لگا یا گیا۔ ایک عرصے تک یہ سمجھا جاتا رہا ہے کہ نیوٹرینوز ہی غالبا ڈارک میٹر یا سیاہ مادہ ہیں۔تاہم یہ بات درست ثابت نہ ہوئی اور نئی تحقیق نے مادے کی ماہیت اور نوعیت سے متعلق نظریات کو تبدیل کر کے رکھ دیا۔ڈاکٹر مک ڈونلڈ نے بتایا کہ تجربات کے دوران یہ دیکھ کر حیرت کی انتہا نہ رہی کہ سورج سے زمین تک سفر کرنے والے نیوٹرینوز مسلسل اپنی ساخت تبدیل کرتے چلے گئے۔نوبل پرائز کمیٹی کا کہنا ہے کہ اس حیرت انگیزدریافت سے کائنات میں ہونے والے حرکت کو سمجھنے میں کافی مدد ملی گی۔اس کارنامے پر انعام کی صورت میں دونوں سائنس دانوں کو مشترکہ طور پر آٹھ ملین سویڈش کراون یا نو لاکھ 62 ہزار ڈالر کی رقم دی جارہی ہے



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…