جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

کشمیر کی ورکنگ باونڈری پر باڑ کے قیام ،ہندوستانی باڑ کی مخالفت

datetime 8  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشمیر کی ورکنگ باونڈری پر باڑ کے قیام، جس کے خلاف پاکستان نے احتجاج کرتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دیا ہے، کو ہندوستانی فوج نے اپنی نقل و حرکت میں مشکلات کا سبب قرار دیتے ہوئے مخالفت کردی ہے۔ہندوستانی اخبار دی ہندو کی ایک رپورٹ کے مطابق نیشنل سیکیورٹی کے مشیر اجیت دووال کو ہندوستانی فوج اور وزارت داخلہ کے درمیان جاری کشیدگی کا سامنا ہے۔وزارت داخلہ کے ایک اہم سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ ’فوج نے ضلع جموں میں سرحد پر 179 کلومیٹر طویل باڑ بنانے کے حکومتی منصوبے کی مخالفت کی ہے۔‘یاد رہے کہ اس بارڑ کی تعمیر کے لئے 2013 میں یو پی اے کی حکومت نے منصوبہ پیش کیا تھا، یہ منصوبہ اسی سال ہری نگر اور سامبا میں ہونے والے حملوں کے بعد پیش کیا گیا تھا۔ہندوستانی فوج کے چیف جنرل دلبر سنگھ اور اجیت دووال کے درمیان ہونے والی حالیہ ملاقات میں حکومت سے پورے منصوبے پر دوبارہ سے غور کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ کے سینئر عہدیدار کے مطابق ’فوج کا ماننا ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں یہ باڑ فوج کی نقل و حمل میں مشکلات کا باعث ہوگی جبکہ فوج کو مذکورہ سرحد پر کچھ کلومیٹر پہلے مزید ایک بارڑ کا سامنا ہے۔‘وزارت داخلہ کے ایک اور عہدیدار کا کہنا تھا کہ منصوبے کو جاری رکھنے کے حوالے سے بی ایس ایف سے تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔اس مںصوبے پر حتمی فیصلہ وزیراعظم ہاو¿س میں کیا جائے گا اور مذکورہ تجویز کیبنٹ کمیٹی برائے سیکیورٹی کے سامنے رکھی جائے گی۔ہندوستان کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ جموں سیکٹر میں مئی 2014 سے اب تک پاکستان نے 589 بار فائر بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ہندوستانی اخبار کا دعویٰ ہے کہ اس عرصے میں 95 بار جموں سرحد کو عبور کرنے کی کوششیں بھی ہوئی ہے۔اخبار کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے خلاف پاکستان نے اقوام متحدہ میں کچھ روز قبل ایک شکایت بھی درج کروائی ہے۔پاکستان کی اقوام متحدہ کے لئے مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے ایک مراسلے کے ذریعے سیکیورٹی کونسل کے صدر اور روسی سفیر وٹلے چورکن کو بتایا تھا کہ ہندوستان نے ورکنگ باو¿نڈری پر بارڑ تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…