بارسلونا(نیوز ڈیسک) ٹیکس چوری کے الزام میں اسپین کے بادشاہ ”فلپ اے ششم “کی بہن بھی عدالت کے کٹہرے میں ہوگی اور مقدمے کی باقاعدہ سماعت کے لئے11جنوری 2016 کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق 50سالہ شہزادی اور اسپین کے موجودہ بادشاہ فلپ اے ششم کی بڑی بہن کرسٹینا ہسپانوی حکمران شاہی خاندان کی وہ پہلی رکن ہوں گی،جنہیں کسی ملکی عدالت میں اپنے خلاف باقاعدہ قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ،جنگ رپورٹر شفقت علی رضا کے مطابق اسپین میں آئینی بادشاہت 1975میں بحال ہوئی تھی۔ مایورکا کے جزائر بالیارک کی ایک عدالت کے جج نے گزشتہ روز کہا کہ اس مقدمے مین شہزادی کرسٹینا، ان کے شوہر اور 16دیگر ملزمان کے خلاف سماعت اگلے برس گیارہ جنوری کو شروع ہو گی۔ یاد رہے کہ اسپین کی شہزادی پر فرد جرم ان کے شوہر اسپین کی ہیند بال ٹیم کے قومی کھلاڑی ”اردانگارین“ کے خلاف کی جانے والی تحقیقات کے دوران عائد کی گئی تھی۔ اینا کی اردانگارین کو اپنے خلاف منی لانڈرنگ اور مالیاتی دھوکہ دہی کے ساتھ ساتھ اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کا سامنا ہے۔ شہزادی کے شوہر اور دیگر ملزمان کی جن تحقیقات اور عدالتی کارروائی کا سامنا ہے ،ان کا تعلق ایک فلاحی تنظیم ”توس فا و نڈ یشن “کی مبینہ مالیاتی بد عنوانیوں سے ہے۔توس فاﺅنڈیشن پر الزام ہے کہ اس نے کھیلوں کی ترویج سے متعلق سر گرمیوں کے لئے اسپین کے مختلف عوامی اداروں سے بڑی تعداد میں رقوم وصول کی تھیں ،جن کا مبینہ طور پر درست استعمال نہیں کیا گیا تھا۔ اس تنظیم کے خلاف غبن کے علاوہ دستاویزی جعلسازی کے الزامات بھی ہیں۔اس مقدمے کی سماعت مایورکا کے جزائر بالیارک کی ایک عدالت کرے گی۔
ٹیکس چوری کا الزام ،ہسپانوی شہزادی عدالت میں حاضر ہوگی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین کا نظام
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
چھٹی ختم فیصلہ ہوگیا
-
پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
فنانس ایکٹ 2026 کا نفاذ: کون سی گاڑیاں سستی ہوں گی اور کون سی مہنگی؟
-
جولائی: ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
چلتی بس کی کھڑکی سے باہر جھانکنے پر نوجوان کا سر دھڑ سے الگ ہو گیا
-
عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی،ہلچل مچ گئی
-
آج سے تعلیمی اداروں پر بڑی پابندی عائد
-
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہالینڈ اور وینزویلا سے آئی خواتین کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی ، 4 ملزمان گ...
-
سپریم کورٹ کا بہنوں کو 71 سال بعد وراثتی جائیدار میں حصہ دینے کا حکم
-
سولر پینلز، لیتھیم بیٹریوں ،انورٹرز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی



















































