بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان برآمدات میں سری لنکا سمیت خطے کے کئی ممالک سے پیچھے رہ گیا

datetime 12  اگست‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)پاکستان برآمدات میں خطے کے کئی ممالک سے پیچھے رہ گیا، دیوالیہ ہونے والا سری لنکا بھی پاکستان سے بہت آگے نکل گیا۔ بھارت، فلپائن، مصر اور بنگلا دیش کی برآمدات بھی پاکستان سے بہتر ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملکی برآمدات تنزلی کا شکار ہیں، سری لنکا سمیت خطے کے ممالک پاکستان سے آگے نکل گئے ہیں۔

دیوالیہ ہونے کے باوجود سری لنکا مجموعی برآمدات بڑھانے میں کامیاب ہوگیا ہے، جس کی برآمدات جی ڈی پی کا 30 فیصد ہوگئی ہیں، جبکہ پاکستان کی برآمدات جی ڈی پی کے 12 فیصد کے برابر ہیں۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی برآمدات جی ڈی پی کے 24 فیصد تک پہنچ گئی ہیں، برآمدات میں مصر جی ڈی پی کے 30 فیصد کے ساتھ سب سے آگے ہے، اسی طرح فلپائن کی برآمدات 22 اور بنگلا دیش میں برآمدات جی ڈی پی کا 16 فیصد ہیں۔پاکستان لیبر پیداوار صلاحیت میں بھی خطے کے سب ممالک سے پیچھے ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق لیبر پیداوار میں سری لنکا اور بنگلا دیش بھی پاکستان سے آگے ہیں۔ بھارت، ترکیہ اور فلپائن کی لیبر پیداوری صلاحیت بھی پاکستان سے زیادہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…