منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

شہباز شریف ملک کو آگے لے جانے میں ناکام ہوگئے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن

datetime 10  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مردان (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سر براہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ شہباز شریف ملک کو آگے لے جانے میں ناکام ہوگئے ہیں، امن و امان کی صورتحال خراب ہوگی تو معیشت بھی ٹھیک نہیں ہوگی۔جمعیت علمائے اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمٰن نے مردان میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے کہا تھا ملکی معیشت کو اٹھاؤں گا، شہبازشریف ملکی معیشت کو ٹھیک نہیں کرسکے، ملکی استحکام ضروری ہے ورنہ عدم استحکام کا دور آئیگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو اپنا گھر سمجھ کر خوشحال رکھا، شہبازشریف ملک کو آگے لیکر جانے میں ناکام رہے، پاکستان کی معیشت اچھی نہیں ہے، امن و امان کی صورتحال خراب ہوگی تو معیشت بھی ٹھیک نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ مردان میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے زیر اہتمام کسان کنونشن ہورہا ہے، کنونشن کے لیے پنڈال تیار کیا گیا ہے، پنڈال میں سینکڑوں کرسیاں رکھی گئی ہے، جب کہ پنڈال کے اندر اور باہر بڑے بڑے فینا فلیکس اور بینرز آویزاں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…