بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

گولڈ میڈل جیتنے پر نیرج چوپڑا کی والدہ نے ارشد کو بھی اپنا بیٹا قرار دے دیا

datetime 9  اگست‬‮  2024 |

نئی دہلی (این این آئی)اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کے مخالف نیرج چوپڑا کی والدہ نے ارشد کو بھی اپنا بیٹا قرار دے دیا ہے۔گزشتہ رات ارشد ندیم نے ریکارڈ تھرو کے بعد جہاں سونے کا تمغہ اپنے نام کیا وہیں بھارتی مخالف نیرج چوپڑا چاندی کا تمغہ حاصل کر پائے ہیں۔

نیرج چوپڑا کی والدہ سروج دیوی بیٹے کے چاندی کے تمغے پر خوش دکھائی دیں۔نیرج چوپڑا کی والدہ نے ارشد ندیم کو بھی ‘اپنا بیٹا’ قرار دے دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ’ ہم بے حد خوش ہیں، ہمارے لیے چاندی کا تمغہ بھی سونے کے مترادف ہے۔ سونے کا تمغہ حاصل کرنے والا بھی میرے بیٹے جیسا ہی ہے۔ وہ زخمی تھا، مگر ہم بچے کی پرفارمنس سے خوش ہیں۔ میں اپنے بچے کے لیے اس کی پسندیدہ ڈش بناؤں گی۔

جبکہ نیرج کے والد کا کہنا تھا کہ مجھے میرے بیٹے کی پرفارمنس پر فخر ہے، ساتھ ہی نیرج کے والد نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کا دن تھا، جبکہ والد نے نیرج کی انجری کو ہار کی وجہ قرار دے دیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ‘ہر کسی کا دن ہوتا ہے، آج پاکستان کا دن تھا۔ مگر ہمارے بیٹے نے چاندی کا تمغہ جیتا ہے، یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔نیرج کے والد نے بتایا کہ میرے بیٹے نے چاندی کا تمغہ جیت کر نوجوانوں کو حوصلہ دیا ہے، واضح رہے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپکس میں سونے کا تمغہ دلایا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…