اتوار‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2026 

اپنے بیٹے کی کامیابی کے لیے بہت دعائیں کی، والدہ ارشد ندیم

datetime 9  اگست‬‮  2024 |

میاں چنوں(این این آئی)پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو ایونٹ میں پاکستان کو گولڈ میڈل جتوانے والے ارشد ندیم کی والدہ کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے بیٹے کی کامیابی کے لیے بہت دعائیں کی، خوشی ہے کہ بیٹے نے ملک کا نام روشن کیا۔ارشد ندیم کی کامیابی پر ان کے گھر کے باہر جشن منایا گیا، ارشد ندیم کی والدہ کا کہنا تھا کہ پوری قوم نے بھی میرے بیٹے کی کامیابی کے لیے دعا کی۔ان کا کہنا تھا کہ بیٹے کے استقبال کے لیے پھول لے کر جاؤں گی۔

اس موقع پر ارشد ندیم کی بہن کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے میرے بھائی کی میڈل جیتنے کی دلی خواہش پوری کردی۔ارشد ندیم کے بھائی نے کہا کہ کم وسائل کے باوجود ارشد ندیم نے ریکارڈ تھرو کی، حکومت سے بھی اپیل ہے کہ ارشد ندیم سے کیا وعدہ پورا کرے۔ارشد ندیم کے بھائی نے کہا کہ حکومت گاؤں میں گراؤنڈ بنانے کا اپنا وعدہ پورا کرے، انہوں نے بھارتی جیولن تھرور نیرج چوپڑا کو بھی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر اہل محلہ کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے میاں چنوں کا نام پوری دنیا میں روشن کردیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…