بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

بنگلادیش میں کٹھ پتلی حکومت کا خاتمہ، علاقائی بالادستی کا بھارتی خواب چکنا چور

datetime 8  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا(این این آئی)بنگلادیش میں حسینہ واجد کی کٹھ پتلی حکومت کے خاتمے کے بعد بھارت کا علاقائی بالادستی کا خواب چکنا چور ہوگیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مودی سرکار نے اپنے مذموم عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے علاقائی امن کو دا پر لگا رکھا ہے۔ خطے میں بھارت کی بالادستی قائم کرنے کے لیے مودی سرکارنے ہمسایہ ممالک میں انتہا درجے کی دراندازی کی ہے۔ بھارت کی علاقائی بالادستی کی خواہش نے پورے خطے میں بدامنی اور افراتفری پھیلائی ہے۔

بھارت نے اپنے چاروں اطراف نفرت کے بیج بو رکھے ہیں، کبھی چین کے ساتھ بارڈر کے مسئلے پر خطے کا امن تباہ کرتا ہے تو کبھی قریبی ریاستو ں کو اپنے سیاسی اور عسکری مقاصد کے لیے استعمال کرتا ہے۔ بھارت نے نہ صرف بنگلا دیش اور سری لنکا بلکہ ان کیساتھ نیپال،میانمر، بھوٹان اور مالدیپ میں بھی اپنی من پسند رجیم لانے کی کوششیں کیں۔بھارت نے جن ہمسایہ ملکوں میں دخل اندازی کی ان میں بنگلا دیش سرِ فہرست ہے۔

اس سے قبل مالدیپ کیموجودہ صدر نے انڈیا آوٹ کی مہم شروع کی جس کو مالدیپ کے عوام نے سراہا اور بھارت مخالف سوچ رکھنے والے سیاسی امیدواروں کو کامیابی حاصل ہوئی۔مودی سرکار نے اپنے دوسرے دورِحکومت میں ریاستی دہشت گردی کو پروان چڑھایااور ہر مخالف آواز کوبندوق کے زور پر دبا دیا۔ مودی کی ریاستی دہشتگردی کا دائرہ بھارتی اقلیتوں کے علاوہ علاقائی اور غیر علاقائی ریاستوں پر مشتمل ہے ۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…