بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات نے شدید طوفانی بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے کا انتباہ جاری کر دیا

datetime 8  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) محکمہ موسمیات نے شدید طوفانی بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے کا انتباہ جاری کر دیا۔محکمہ موسمیات نے آسمانی بجلی سے متاثرہ علاقوں کی نشاندہی کر دی ہے ۔ موسمیاتی شدت میں کئی علاقے حساس قرار دئیے گئے ہیں ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شدید طوفانی موسلادھار بارشوں کے دوران تھرپارکر، عمر کوٹ، چولستان،تھل، مالاکنڈ ڈویژن، چترال اور خیبرپختونخوا ہ کے قبائلی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کا خطرہ ہے،نئی تحقیقات کے مطابق ہیلی کاپٹرز کو بھی آسمانی بجلی گرنے کا سبب قرار دیا گیا ۔دنیا بھر ہر سال آسمانی بجلی گرنے کے سبب 2 ہزار افراد ہلاک ہوتے ہیں۔این ڈی ایم اے کے ٹیکنیکل ونگ ہیڈ ڈاکٹر طیب نے شہریوں کو آسمانی بجلی کے اوقات میں محتاط رہنے کی ہدایت کر دی۔

محکمہ موسمیات نے بھی آسمانی بجلی کے متعلق ہدایت نامہ جاری کر دیا محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی وقت بجلی کے کھمبوں اور دیگر آلات سے دور رہیں۔آسمانی بجلی کے وقت درختوں کے نیچے کھڑے ہونے سے گریز کریں۔آسمانی بجلی کے وقت دریاں، جھیلوں، پانی کے تالابوں کے پاس نہ جائیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آسمانی بجلی کے وقت کھڑکیوں اور دروازوں میں کھڑے ہونے سے گریز کریں۔آسمانی بجلی گرنے کے بعد پانی مت پئیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…